ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قدرتی گیس کی قیمت ڈالر، یورو میں نہیں روبل میں لیں گے:پوٹین

قدرتی گیس کی قیمت ڈالر، یورو میں نہیں روبل میں لیں گے:پوٹین

Thu, 24 Mar 2022 20:52:34    S.O. News Service

ماسکو ،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس کے صدر پوٹین کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔

دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، ابھی روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔اٹلی نے کہا ہے کہ یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔آسٹریا کا بھی کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔


Share: